English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئندہ سال 2 سورج اور4 چاند گرہن ہوں گے

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سال2020 ء میں دنیا بھر میں2 سورج اور 4 چاند گرہن ہوں گے۔ نامور ماہر علوم کے مطابق سال2020کا پہلا چاند گرہن10 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10بجکر پانچ منٹ اور مکمل چاند گرہن رات12بجکر5 منٹ پر ہوگا جبکہ اختتام 11 جنوری علی الصبح 2بجکر25 منٹ پر ہوگا۔ پہلے چاند گرہن کا دورانیہ4 گھنٹے20 منٹ ہوگا جو پاکستان‘ بھارت‘ ایران‘ افغانستان اور دیگر ایشیائی ممالک میں نظر آئیگا جبکہ دوسرا چاند گرہن 5اور6 جون کی درمیانی شب لگے گا۔ تیسرا چاند گرہن5جولائی اور چوتھا چاند گرہن 30نومبر کو لگے گا جبکہ2020 کا پہلا سورج گرہن 21جون‘ دوسرا اور آخری سورج گرہن13 دسمبر کو ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے