English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی ٹیسٹ، خراب روشنی اور بارش کے باعث کھیل متاثر

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بارش اور خراب روشنی کھیل کا مزا کرکرا کردیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل ابر آلود موسم اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا۔مہمان ٹیم نے 5 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں صرف 20 رنز ہی بنے تھے کہ بادل پھر برس پڑے جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔

راولپنڈی کی سرد ہواؤں میں سوا 3 گھنٹے کے وقفے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو مہمان ٹیم کی 6 وکٹ گرگئی اور ڈک ویلا 33 رنز بناکر شاہین آفریدی کے گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ آئی لینڈرز کا اسکور 6 وکٹ کے نقصان پر 263 تک پہنچا تو کم روشنی کی وجہ سے دوسرے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا۔

پہلے روز سری لنکا کے  کرونا رتنے 59،  اوشاڈا فرنانڈو 40، بی کے جی مینڈس 10، چندی مل 2 اور اینجلو میتھیوز 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کم روشنی اور خراب موسم کے باعث میچ قبل از وقت ختم کردیا گیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے