English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ اور آسٹریلیا  کی کرکٹ ٹیمیں جلد پاکستان آئیں گی، احسان مانی

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ ملک میں کرکٹ بحالی کیلئے انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

 چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 2021 اور 2022 میں پاکستان کا دورہ کریں گی جبکہ  اگلے ماہ ایم سی سی بھی آرہی ہے۔

احسان مانی نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے بات چل رہی ہے،پاکستان محفوظ ملک ہے اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ آگاہ کرے۔

چئیرمین پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  وہاں انتہاء پسند لوگ براجمان ہیں اور اب بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کام ملک کو چلانا ہے وہ کسی ٹیم کو کیوں دعوت دیں۔

چیئرمین پی سی بی نے دورہ آسٹریلای میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر کہا کہ ہماری خامیاں کھل کر سامنے آگئیں ہیں ، ہمیں کرکٹ کو بین الاقوامی معیارپر لانا ہوگا، باؤلنگ لیب میں ہمارے بالرز کی تربیت ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے