English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قبائلی اضلاع میں کھیلوں کے فروغ کیلیے اسکیمیں لائی جارہی ہیں

القمر

پشاور(جسارت نیوز)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت وثقافت عاطف خان نے کہا ہے کہ ضم شدہ قبائلی میں سیاحت، ثقافت اور کھیلوں کے فروغ سمیت نوجوانوں کو باروزگار بنانے اور آرکیالوجی کے لئے 25 ارب سے زائد ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی جا چکی ہے اسکے علاوہ ضم شدہ اضلاع میں ان شعبوں کی ترقی کے لئے مزید ترقیاتی سکیمیں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضم شدہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کے عہدیداروں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری سیاحت کامران رحمان سمیت تمام قبائلی اضلاع کے ڈپٹی واسسٹنٹ کمشرز نے شرکت کی۔متعلقہ ڈپٹی کمشنرز نے سینئر وزیر کو ضم شدہ اضلاع میں سیاحت،اسپورٹس،کلچر اور آرکیالوجی کے حوالے سے بریفنگ دی۔سینئر وزیر نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں سیاحتی ترقی کے لیے ساڑھے 9 ارب اور کھیلوں کے لئے ساڑھے آٹھ ارب روپے کی مختلف ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی جا چکی ہے، قبائلی اضلاع میں ثقافتی مراکز بنانے کے لئے بھی دو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،اسکے علاوہ قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو باروزگار بنانے کے لئے 3 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،اور 5 ارب روپے نوجوانوں کو دیگر سہولیات فراہم کرنے پر خرچ کئے جائینگے،سینئر وزیر نے ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ اضلاع میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر سپورٹس کمپلیکسز اور 1000 گراونڈ سکیم کے تحت کھیلوں کے میدان بنانے کے لئے جگہوں کی نشاندہی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے