English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان مہاجرین کرکٹ لیگ کا شاندار آغاز

القمر

پشاور(جسارت نیوز)قائمقام سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کرکٹ لیگ 2019ء کا انعقاد نہ صرف دونوں ممالک کی عوام کو مزید قریب لانے میں اپنا کردار ادا کرے گا بلکہ ایسے مواقعوں سے دونوں ممالک کے عوام میں بھائی چارے اور دوستی کی فضاء بھی قائم ہوگی اور دونوں ممالک ترقی کی جانب گامزن ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروز منگل حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں صوبے کے10 اضلاع کے مابین افغان مہاجرین کرکٹ لیگ 2019ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ تقریب میں ڈائریکٹر (MORR )عبدالحمید جلیلی، ممبر افغان کمشنریٹ بریالے میاں خیل، ڈائریکٹر ایجوکیشن اینڈ یوتھ سی اے آر احسان اللہ، ڈائریکٹر ایس ایس یو فضل ربی، ڈائریکٹر سی ڈی یو عبدالوحید خٹک ، ناظم نصیر خان کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام و اہلکار کے ہمراہ عوام کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔قائمقام سپیکر محمود جان نے افغان کمشنر ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کو متذکرہ لیگ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کا مختلف اضلاع میں مہاجرین کیمپوں کی ٹیموں پر مشتمل لیگ کا انعقاد ایک قابل تحسین اقدام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے