کراچی (اسٹاف رپورٹر)حال ہی میں لاہور میں پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے 2019- 22ء کے لئے چھٹے ایگزیکٹو بورڈ کے پہلے اجلاس میں فواد اعجاز خان اگلے 3سال کی مدت برائے 2019- 22 کے لئے متفقہ طور پر پی وی سی اے کے چیئرمین کے طور پر دوبارہ منتخب ہوگئے۔ رضوان نثار سی ای او منتخب ہوئے۔ مرحوم عاشق حسین قریشی کی جگہ پر۔ ہمدان نذیر کو سکریٹری اور بہزاد انور کو خزانچی نامزد کیا گیا۔ ڈائریکٹرز بھی نامزد کیے گئے جن میں سندھ سے: فواد اعجاز خان ، ندیم عمر ، عالمگیر احمد ، امجد اسلام رشی ، حاجی،اشرف اور جاوید قریشی۔ پنجاب سے رضوان نثار ، عامر الیاس بٹ ، انتخاب عالم ،مجاہد حامد ، زاہد حسین اور شاہد ملک۔ کے پی کے سے کبیر خان اور طاہر، آفریدی۔ اسلام آباد سے نجیب صادق اور بلوچستان سے شارق حسیب خان شامل ہیں۔
