ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی سی واقعہ قابل مذمت ہے تحقیقات کی جائیں، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامی آرائی کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی اعلی سطح کی اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ غنڈہ گردی میں جو بھی ملوث ہے اسے معاف نہ کیا جائے، جو کچھ ہوا اس پر ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا، مریضوں کی اموات پر بیحد صدمہ ہے ، واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے تحت سزا ملنی چاہیے، پڑھے لکھے طبقات کے درمیان تصادم ہونا حکومتی بدانتظامی کی بدترین مثال ہے، واقعات بتا رہے ہیں کہ حکومت نے صورتحال کی سنگینی کو سمجھا نہ ہی تدارک میں سنجیدگی دکھائی۔

دوسری طر ف مریم اورنگزیب نے پی آئی سی لاہور میں ہنگامہ آرائی کی شدید مذمت اور مریضوں کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی آرائی کے نتیجے میں زیرعلاج مریضوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات انتہائی افسوسناک ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں