English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

2020ء انتہائی خطرناک سال ہوگا ٗ منظور وسان کی پیشگوئی

بہت سے لوگ تبدیل ہونگے ٗ اور بہت سے نئے آئیں گے
ٹوئنٹی ٹوئنٹی ویسے بھی خطرناک ہوتا ہے ٗ میڈیا سے گفتگو
کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ 2020ء خطرناک سال ہوگا، بہت سے لوگ تبدیل اور بہت سے نئے لوگ آئیں گے، نواز شریف کی واپسی جلد ممکن نہیں مگر وہ واپس ضرور آئیں گے۔ سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہاکہ 2020ء خطرناک سال ہے، ٹوئنٹی ٹوئنٹی ویسے بھی خطرناک ہوتا ہے، سال 2020ء میں بہت سی تبدیلیاں سامنے آئیں گی بہت سے لوگ تبدیل اور بہت سے نئے لوگ آئیں گے۔ نواز شریف کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی واپسی جلد ممکن نہیں مگر وہ واپس ضرور آئیں گے۔ وہ 2020ء میں وطن واپس آئیں گے۔ منظور وسان نے کہاکہ جب تک حکومت تبدیل نہیں ہوتی عوام کو ریلیف ملنا ممکن نہیں۔ اس سے قبل آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ منظور وسان کے خلاف تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور ریفرنس منظوری کے لیے نیب ہیڈ کوارٹرز بھیج دیا گیا ہے۔ بعدازاں عدالت نے ریفرنس دائر کرکے رپورٹ 12فروری کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے