English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کیلئے اتفاق رائے نہ ہو سکا آج پھر اجلاس

ناموں پر اتفاق رائے کیلئے ا سپیکر چیمبر متحرک ‘اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر کیلئے مشروط حمایت پر تیار
حکومتی ٹیم نے مشاورت کیلئے مزید وقت مانگ لیا وزیر اعظم سے مشاورت کرکے جواب دیں گے
اسلام آ با د (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کااہم اجلاس ہوا جس میں حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان اتفاق رائے پید انہیں ہوسکا۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج تک ملتوی کردیا گیاتاہم ناموں پر اتفاق رائے کیلئے ا سپیکر چیمبر متحرک ہے۔ا سپیکر چیمبر میں ملاقات میں اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے لئے حکومتی امیدوار کی مشروط حمایت کردی اور اس کے بدلے الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ممبرز کے لئے اپوزیشن کے نامزد کردہ امیدواروں کی تقرری کا مطالبہ کردیا جس پرحکومت کی ٹیم نے مشاورت کے لئے مزید وقت مانگ لیااور کہاکہ وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت کرکے جواب دیں گے جبکہ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیا جائے گا،قوم کو جلد اچھی خبر ملے گی، پارلیمنٹ کے مسئلے پارلیمنٹ میں ہی حل ہونگے ، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئر پرسن ڈاکٹر شیریں مزاری کی زیر صدارت آج پارلیمنٹ ہائوس میں شام 4 بجے ہو گا۔ علا وہ ازیں چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے معاملہ پر غور کے لئے سپیکر اسد قیصر کے دفتر میں حکومت اور اپوزیشن کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں حکومت کی طرف سے وزیر دفاع پرویز خٹک،علی محمد خان،محمد میاں سومرو ، مسلم لیگ(ن)کی طرف سے سینیٹر مشاہد اللہ خان، مرتضیٰ جاوید عباسی،نثار چیمہ اور پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویزاشرف شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نامکمل ہونے کے باعث درخواستوں کی سماعت متاثر ہونی شروع ہوگئی ، بینچ کی عدم موجودگی کے باعث درخواستوں کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ یہ درخواستیں اب 19 دسمبر کو سنی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے