English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

6ماہ میں انتخابات ، نئی اسمبلی بن سکتی ہے‘فضل الرحمن

بی آر ٹی منصوبہ مذاق بن چکا، نوازشریف کو بیمار نہ ماننے والے ان کی بددعا سے ڈریں
نواز شریف اور زرداری کی ضمانتیں ڈیل نہیں،کیس ہی بے جان تھے‘ سربراہ جے یو آئی کی گفتگو
ٹانک(مانیٹرنگڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ چھ ماہ میں نئی اسمبلی بن سکتی ہے اور نئے انتخابات بھی ہو سکتے ہیں جن کے بعد ہی عوام کی نمائندہ حکومت آرمی ایکٹ پر قانون سازی کرے۔ انہوں نے کہاکہ دوسروں کو چور چور کہنے والوں کا بی آر ٹی منصوبہ مذاق بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنماؤں پر مقدمات سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانتوں کو ڈیل یا این آر او نہ کہا جائے کیوں کہ کیسز میں جان نہیں تھی اسی وجہ سے یہ ممکن ہوا۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ نواز شریف بیمار ہیں اور انہیں حکومت کی اجازت سے عدالت نے باہر جانے کی اجازت دی ہے ، ان کو بیمار نہ ماننے والے بد دعا سے ڈریں۔جمعیت اور اتحادیوں نے نہ توڑنے والا بندھن توڑ دیا ، وزیراعظم عمران خان کی اکڑ اور رعب ہم نے ختم کردیا،ملک کا ہر طبقہ مہنگائی سے پریشان ہے اور لوگ بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے