English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لسانی تنظیم کے حملے میں شہید ہونے والے جمعیت کے کارکن کی نماز جنازہ ادا

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں لسانی طلبہ تنظیم کے حملے میں شہید ہونے والے اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن محمد طفیل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ اسلامی یونیورسٹی کشمیر ہائی وے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی امامت میں ادا کی گئی جس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سمیت کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی  جس کے بعد میت کو تدفین کے لیے آبائی علاقے گلگت روانہ کر دیا گیا۔

نمازجنازہ کے موقع پر گزشتہ روز حملے میں زخمی ہونے والے اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان سے امیر جماعت اسلامی نے ملاقات کی۔

گزشتہ شب انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے بک ایکسپو پر لسانی طلبہ تنظیم کے حملے جمعیت 1 رکن شہید 24 سے زائد طلباء زخمی ہوگئے تھے جبکہ 5 طلبہ کی حالت تشویشناک ہے۔حملے میں نائب امیر جماعت اسلامی  لیاقت بلوچ بال بال بچ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے