English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عدالت عظمیٰ،15 منٹ میں 15 مقدمات کا فیصلہ ،بنی گالا میں موجود تمام عمارتیں ریگولرائز کرنے کا حکم

القمر

اسلام آباد (آن لائن )عدالت عظمیٰ نے 15 منٹ میں 15 مقدمات نمٹا دیے ۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے جون میں دائر کی گئی فوجداری پٹیشن کی سماعت کی۔ جمعرات کی صبح ساڑھے نو بجے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی عدالتی بینچ نے مقدمات کی سماعت کی اور 15منٹ میں 15 کیسز نمٹا دیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تمام قیدیوں کے مقدمات میں ایک ہی پوزیشن ہے۔ غلط پورٹ کے باعث بہت سے لوگ رہا ہوگئے ۔آئندہ یہ غلطی نہیں ہونی چاہیے۔ چیف جسٹس آصف کھوسہ نے 15 کیسز پر سماعت مکمل کرکے کرسی سے اٹھتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے۔ عدالتی عملے نے نظر دوڑائی تو 9بج کر45 منٹ کا وقت تھا۔ یاد رہے اس سے قبل بھی عدالت عظمیٰ کی جانب سے متعارف کرائے گئے ماڈل کورٹس نے ایک دن میں ایک ہزار مقدمات کے فیصلے کرے تھے۔ انصاف کی بروقت فراہمی عوام کے لیے کسی خوشخبری سے کم نہیں کیوں کہ سالہاسال کیسز کا سامنا کرنا سائلین کے لیے پریشانی کا باعث بن جا تاہے۔علاوہ ازیں عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ بنی گالہ میں موجود تمام عمارتوں کوریگولرائز کیا جائے ،ایسا نہ ہو چک شہزاد والا حال بنی گالہ میں بھی ہو جائے ۔ جمعرات کے روز جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بنی گالہ کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت سی ڈی اے کی رکن پلاننگ نے بتایا کہ سی ڈی اے نے 3سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس پر کام شروع کردیا ہے ،ان 3پلانٹس پر آنے والی لاگت 4 ارب روپے ہوگی،بنی گالہ میں انٹرنل سیوریج نیٹ ورک بنارہے ہیں،اس نیٹ ورک کا مقصد بنی گالہ کی سیوریج کو تینوں سیوریج پلاٹنس کی طرف لے جانا ہے ۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو بتایا جائے کتنا پانی راول ڈیم میں جار رہا ہے ،نالہ کورنگ میں جانے والا پانی صاف ہونا چاہیے، یہ نہ ہو کہ نالہ کورنگ کے ذریعے راول جھیل میں چلا جائے، سی ڈی اے بنی گالہ میں موجود عمارتوں کوریگولرائز کریں،ایسا نہ ہو چک شہزاد والا حال بنی گالہ میں بھی ہوجائے، عدالت کو بتائے جائے کتنا پانی راول ڈیم میں جارہا ہے ،اندرونی سیوریج کا نظام کب تک مکمل ہوجائیگا۔جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ سی ڈی اے کورین ہاروسٹنگ سپٹک ٹنکس کو فروغ دینا چاہیے اب تو دیہات میں بھی لوگ سپٹک ٹنک بنار رہے ہیں۔رکن پلاننگ نے بتایا کہ ماسٹرپلان نظرثانی کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹ ہائرکررہے ہیں،وزرات منصوبہ بندی سے بھی رائے لینی ہے ،عدالت کے تمام احکامات کو بھی مدنظررکھا جارہا ہے۔ کیس کی سماعت ایک مہینے کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔
عدالت عظمیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے