English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علیم ڈار سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے والے امپائر بن گئے

القمر

پرتھ(جسارت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ علیم ڈار نے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ویسٹ انڈیز کے اسٹیو بکنر کا 128 ٹیسٹ میں امپائرنگ کرنے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔علیم ڈار 129 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرنے والے پہلے امپائر بن گئے ہیں جب کہ انہوں نے یہ اعزاز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔اس کے علاوہ علیم ڈار سب سے زیادہ ون ڈے میچ سپروائز کرنے سے بھی 2 میچ کی دوری پر ہیں، علیم ڈار اب تک 207 ون ڈے میچز کرواچکے، روڈی کوئٹزن کا 209 میچز کا ریکارڈ ہے۔ علیم ڈار کو سب سے زیادہ 46 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی ذمہ داریاں نبھانے کا اعزاز مل چکاہے۔علیم ڈار کا کہنا ہے کہ یہ ان کی زندگی کا بہترین لمحہ ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے