ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نئی ٹی20 رینکنگ ، بابراعظم بدستور نمبر ون بلے باز

دبئی(جسارت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم بدستور بیٹنگ کی کیٹیگری میں سرفہرست ہیں جبکہ بولنگ کے شعبہ میں عماد وسیم اور شاداب خان ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ کی فہرست میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم پہلے، آسٹریلیا کے ایرون فینچ دوسرے، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔جب کہ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل پانچویں، بھارت کے کیایل راہول چھٹے اور ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس ساتویں نمبر پر ہیں۔ان کے علاوہ افغانستان کے حضرت اللہ زازئی آٹھویں، بھارت کے روہت شرما نویں اور ویرات کوہلی دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔آئی سی سی بولرز کی فہرست میں میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور مجیب الرحمن دوسرے نمبر پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کے مچل سنٹنر تیسرے، پاکستان کے عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔آل رائونڈرز کیٹگری میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا جب کہ افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے گلین میکسویل دوسرے اور سین ولیم تیسرے نمبر پر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں