ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کا ہر فیصلہ بنی گالہ میں ہو تا ہے ،مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بنی گالہ کی مداخلت نے پنجاب میں بدترین انتظامی بحران پیدا کر دیا ہے،وفاقی حکومت نے مالی وسائل کے ساتھ پنجاب کے انتظامی اختیارات بھی چھین لیے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ اور پنجاب کابینہ کے پاس کسی فیصلے کا اختیار تک نہیں ،آج پنجاب میں عملی طور پر کوئی  حکومت نہیں ہے ، پنجاب کا ہر فیصلہ عمران خان یا ان کے چند پیارے بنی گالہ میں بیٹھ کر کرتے ہیں، خان صاحب اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے چند ماہ بعد پنجاب میں اکھاڑ پچھاڑ شروع کر دیتے ہیں، ڈیڑھ سال کے عرصے میں پنجاب میں کئی آئی جیزاور چیف سیکرٹریز بدلے گئے۔ترجمان بلاول نے کہا کہ اب چیف سیکرٹری سے تحصیلدار تک پوری انتظامیہ بدلی گئی، اتنے بڑے پیمانے پر انتظامی اکھاڑ پچھاڑ کے باوجود بحران بڑھ رہا ہے، پنجاب کے بحران کی اصل وجہ صوبے کو ملے 18 ویں ترمیم کے اختیارات غصب کرنا ہے،تحریک انصاف حکومت یہی کچھ خیبرپختونخواکے ساتھ بھی کر رہی ہے۔
مصطفی نواز کھوکھر

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں