English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ پولیس ملازمین کیس: وکلا کی استدعا پر عدالتی حکم واپس

القمر

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ میں سندھ پولیس سے خراب ریکارڈ پر نکالے گئے ملازمین کی اپیلوں پر سماعت کی گئی، عدالت عظمیٰ نے وکلا کی استدعا پر درخواستیں خارج کرنے کا حکم واپس لے لیا۔ اپیلوں کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت ملازمین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس اسٹیبلشمنٹ نے پسند نہ پسند کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ 299 ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کی گئی تاہم صرف 65 کو نکالا گیا، انہی الزامات پر 50 کو ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا۔ پولیس میں ایک دن کی غیر حاضری کو ایشو بنا دیا گیا۔ ملازمین کے وکلا کی جانب سے درخواستیں مسترد ہونے کے بعد تیاری کی مہلت کی استدعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ خراب ریکارڈ والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی نہیں کریں گے، جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ پولیس لازمی سروس کے تحت آتی ہے، عدالت عظمیٰ نے وکلا کی استدعا پر درخواستیں خارج کرنے کا حکم واپس لیتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے معاملے کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔
سندھ پولیس ملازمین کیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے