English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گڈاپ میں درجن سے زائد مکانات کو مسمار کردیا گیا

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی منظوری کے بغیر غیر قانونی طور پر تعمیر کئے جارہے تھے
گلبرگ میں سرکاری اراضی پر گرائونڈ پلس ون تعمیر کرلیا گیا تھا، ہیوی مشینری سے گرادیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے گڈاپ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی جس میں ایک درجن سے زائد مکانوں کو مسمار کر دیا گیا، ایس بی سی اے حکام کے مطابق اسکیم 45 ناردرن بائی پاس گڈاپ میں گلشن الٰہی کریم ٹائون میں نیب میں گرفتار ملزم آدم خان جوکھیو کے گروپ کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کی جارہی تھیں جس میں پختہ مکانات تعمیر کیے جارہے تھے، حکام نے بتایا کہ تمام مکانات نقشوں کی منظوری کے بغیر تعمیر کیے جارہے تھے جس پر ایس بی سی اے کے محکمہ ڈیمالیشن کی جانب سے ہیوی مشینری کی مدد سے آپریشن کیا گیا جس میں ایک درجن مکانوں کو مسمار کیا گیا۔ دوسری جانب ڈی جی ایس بی سی اے کی ہدایت پر ایس بی سی اے کے افسر عاصم صدیقی کی نگرانی میں گلبرگ بلاک 9 میں 56 گز کی سرکاری اراضی پر گرائونڈ پلس ون غیر قانونی طور پر تعمیر کر لیا گیا تھا جس کو ایس بی سی اے حکام نے ہیوی مشینری کی مدد سے مسمار کرکے زمین بوس کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے