English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیاقت آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن

سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی، کسی اہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی
موچکو پولیس نے چھالیہ اور انڈین گٹکا اسمگل کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا
کراچی (کرائم رپورٹر) رات گئے لیاقت آباد پولیس کی بھاری نفری کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن، موچکو سے 3 اسمگلر اور 3 ڈکیت پکڑے گئے، کلری سے موٹر سائیکل لفٹر گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد پولیس کی بھاری نفری نے سی ون ایریا میں جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی، پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی کا عمل جاری رکھا تاہم کسی اہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی جبکہ موچکو پولیس نے چھالیہ اور انڈین گٹکا سفینہ کی اسمگلنگ کرنے والے تین ملزمان عبداللہ، عبدالرحمن اور کبیر کو گرفتار کرکے قبضے سے 350 پیکٹ سفینہ اور 130 کلو چھالیہ برآمد کرلی جبکہ دوسری کارروائی میں 3 اسٹریٹ کرمنل منیر، اتل خان اور عمران کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کرکے مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ادھر کلری پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر ملزم شہزاد عرف کالو کو گرفتار کرکے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے