English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آصف زرداری کا کراچی پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال

جیالوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں
سابق صدر کو کلفٹن کے نجی اسپتال میں رکھا جائے گا، میڈیکل بورڈ ان کی دیکھ بھال کرے گا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے پارک لین اور میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر ضمانت منظوری کے بعد رہائی پانے والے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے جہاں ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ سابق صدر کو کراچی میں کلفٹن میں نجی اسپتال میں رکھا جائے گا۔ آصف زرداری کے میڈیکل بورڈ میں ادارہ امراض قلب کے سربراہ پروفیسر ندیم قمر سمیت 6 ماہرین شامل ہیں جو ان کی دیکھ بھال کریں گے۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق صدر کی رہائی کے لیے روبکار جاری کردی۔ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عامر فدا پراچہ اور سابق صدر پاکستان کی وکلا کی ٹیم نے مچلکے احتساب عدالت نمبر2 کے جج اعظم خان کی عدالت میں جمع کرائے جس پر عدالت نے انہیں تصدیق کرانے کے لیے بھجوا دیا۔ بعدازاں مچلکوں کی محکمہ ریونیو سے تصدیق کے بعد دوبارہ عدالت میں کرائے گئے اس موقع پر عدالت نے سابق صدر پاکستان کی ضمانت کے لیے مچلکے جمع کرانے والے ربنواز اور سردار تنویر کی حاضری لگائی اور استفسار کیا کہ آپ کو علم ہے کہ یہ مچلکے کیوں جمع کروا رہے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ جی ہمارے علم میں ہے۔ اس موقع پر عدالت نے دونوں ضمانتیوں کی گواہی دینے والے شہباز حسین اور راجہ زاہد سے بھی یہی استفسار کیا جس کے بعد عدالت نے مچلکے منظور کرتے ہوئے آصف زرداری کی ضمانت پر رہائی کے لیے روبکار جاری کرنے کا حکم سنا دیا، روبکار جاری ہونے کے بعد آصف زرداری کو پمز اسپتال میں نیب حراست سے رہا کر دیا گیا جہاں سے وہ زرداری ہائوس پہنچے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے