جہاں ریڑھے اور دیگر تجاوزات ہٹائی گئی ہیں وہاں غیر قانونی پارکنگ قائم کرکے آمدنی کا متبادل نکال لیا گیا
کراچی( کامرس رپورٹر)جوڑیا بازار میں پولیس اور مخصوص تاجر رہنماؤں نے تجاوزات کے خلاف عدلیہ اور ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی دھجیاں بکھیر کر دیں ڈی ایس پی بھی ناکام اور بے بس ہوگئی جوڑیا بازار میں تاحال تجاوزات قائم ہیں اسی طرح رنچھوڑ لین میں پولیس کی بھتہ خوری جاری ہے اس حوالے سے میڈیا کے نمائندوں نے تمام شہر کے اضلاع کا دورہ کیا تو انکشاف ہوا کہ جہاں جہاں سے ریڑھے و دیگر تجاوزات ہٹائی گئی ہیں وہاں راشی پولیس نے غیر قانونی پارکنگ بنوا کر تجاوزات سے ہونے والی آمدنی کا متبادل نکال لیا ہے اور پولیس کی رشوت خوری پر کوئی اثر نہیں پڑا جبکہ ماضی میں گینگ وار کی سہولت کاری کرنے والے بعض تاجر رہنماؤں نے جوڑیا بازار میں انسداد تجاوزات کی کارروائی رکوا دی ہے جس میں تھانہ ایس ایچ اوز تک ملوث ہیں۔

