کراچی میں تالا توڑ کر مال لوٹنے کی وارداتیں ایک بار پھر شروع ہونا باعث تشویش ہے‘ حسین قریشی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل کراچی جیولرز اینڈ مینوفیکچرر ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ملیر لیاقت صرافہ مارکیٹ میں تالہ توڑ واردات میں پانچ کلو سونا چوری ہونے پر تشویش کااظہار سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں چوری شدہ مال فوری بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر ال کراچی جیولرز ایسوسی ایشن حسین قریشی اور عدنان صدیقی کی لیاقت مارکیٹ کے صدر حنیف گھانچھی سے ملاقات واقع کی مذمت آئیجی سندھ ایڈشنل آئی جی کراچی سے واقع کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائی جائے گی ادھر آل کراچی جیولرز اینڈ مینوفیکچرر ویلفئر ایسوسی ایشن کے صدر حسین قریشی نے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تسلسل کے ساتھ تالہ توڑ کے مال لوٹنے کی واردات کا اک بار پھر سے شروع ہونا باعث تشویش ہے۔آئی جی سندھ اور ایڈشنل ائی جی واقع کا نوٹس لے کر چوری شدہ مال کی بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

