English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مردہ جانوروں سے کوکنگ آئل تیار کرنیوالے کارخانے پر چھاپہ سربمہر کردیا گیا

ملیر میں قائم غیر قانونی کارخانے میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں کو جلا کر تیار ناقص کوکنگ آئل مقامی مارکیٹ میں سپلائی کیا جاتا تھا
جانوروں کی باقیات کو جلا کر ان سے چربی نکال کر صابن کی فیکٹریوں کو سپلائی کی جاتی تھی، کارخانہ آلودگی کا بھی سبب بن رہا تھا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ( سیپا) نے ملیر میں مردہ جانوروں کی باقیات جلانے کا غیر قانونی کارخانہ سربمہر کردیا۔ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر سیپا وارث علی گبول کی سربراہی میں کی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سیپا وارث علی گبول نے بتایا کہ مذکورہ کارخانے میں مردہ جانوروں کو میں جلا کر مضر صحت کوکنگ آئل حاصل کیا جاتا تھا اور یہ ناقص کوکنگ آئل تیار کرکے مقامی مارکیٹ میں سپلائی کیا جاتا تھا۔ جانوروں کی باقیات کو جلا کر ان سے چربی نکال کر صارفین فیکٹری کو سپلائی کی جاتی تھی۔ غیر قانونی کارخانے پورٹ قاسم کے قریب قائم تھا‘ کارخانہ سے سیاہ بدبودار دھواں نکلتا تھا۔ دھوئیں سے ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے