English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مولانا کا منفی ایجنڈا ناکام ہوچکا ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے مشن میں ناکام ہو گئے ہیں، اقتدار کے لیے یہ لوگ ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی بغیر پانی کے تڑپتی ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرودس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے مشن میں ناکام ہو چکے ہیں، مولانا کا منفی ایجنڈا پوری طرح ناکام ہوگیا ہے، فضل الرحمان کا ڈیڈ لائن دینا منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا ہے کہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ سیاسی محاذ پر زندہ رہنے کے لیے چٹکلا چھوڑتا رہتا ہے۔

نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فرودس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی تھی، حکومت نے رپورٹ کی روشنی میں مسلم لیگ (ن) کے قائد کو علاج معالجے کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن کو عمران خان سے بغض یہ ہے کہ عمران خان نے ان کی عیاشیاں ختم کردی ہیں، اپوزیشن اقتدار کے لیے ایسے تڑپ رہی ہے جیسے مچھلی بغیر پانی کے تڑپتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے