English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شادی لارج ،نہر علی واہ پل سے محروم طلبہ لکڑی کے تختے پر سے گزرنے پر مجبور

القمر

شادی لارج(نمائندہ جسارت) 50 سالوں سے نہر پر پل نہ ہونے اور اسکول کے بچے لکڑی کے تختے سے گزرکر رسی باندھ کر نہر عبور کرتے تھے جس کا پاک فوج نے نوٹس لے لیاجبکہ پاک فوج کی ایک ٹیم نے اس علاقے کا دورہ کیا اور پل تعمیر کر کے دینے کا اعلان کیا اور فوری طور پر پل کی تعمیر کا کام شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بدین کے نواحی گائوں سونو خان سیال اور اس کے گردونواح کے رہائش پذیر اسکول کے بچوں کا اسکول جانے کا واحد راستہ جو گوٹھ کے قریب سے گزرنے والی ساٹھ فٹ چوڑی نہر علی واہ پر رکھی گئی ایک چار انچ لکڑی کی صورت میں موجود تھا جس پر باندھی ہوئی رسی پکڑ کر بچے روزانہ اسکول آنے جانے کے لیے زندگی اور موت سے کھیل کر نہر عبور کرتے تھے۔ اس دوران کچھ ایسے ناخوشگوار واقعات بھی ہو چکے ہیں کہ نہر میں گرنے کی صورت میں پانی گہرا ہونے کی وجہ سے بچوں کی اموات جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدید پریشانی کا شکار تھے جب یہ بات مظلوم طبقے کی فلاح کیلیے کام کرنے والی ایک فلاحی تنظیم پاکستان پیٹریوٹک یوتھ کے چیئرمین ڈاکٹر فہیم احمد ابڑو کے نوٹس میں لا ئی گئی تو انہوں نے فوراً نوٹس لے کر پاک فوج کی خدمات حاصل کیں جس پر پاکستان پیٹریوٹک یوتھ بدین کی مرکزی قیادت تعلقہ ٹنڈوباگو کی ٹیم کھوسکی سٹی کی ٹیم اور پاک آرمی کی ٹیم نے گوٹھ سونو خان سیال سے گزرنے والی نہر علی واہ کے اس مقام کا معائنہ کیا جہاں سے ایک لکڑی کے تختے کے ذریعے نہر کو عبور کیا جاتا تھا لوگوں کی مشکلات کو مدنظر نظر رکھ کر پاک فوج کی ٹیم نے جلد سے جلد اس مقام پر پل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا اور فوراً پاک آرمی کی گاڑیوں میں مٹیریل منگوا کر فوجی جوانوں نے کام شروع کر دیا جس پر علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ہم کئی بار اپنے منتخب نمائندوں اور سندھ گورنمنٹ کے سامنے یہ مسئلہ اٹھا چکے ہیں لیکن کسی نے ہماری نہیں سنی ہم پاکستان پیٹریوٹک یوتھ اور پاک فوج کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارا یہ دیرینہ مسئلہ حل کر دیاموقع پر موجود بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے