English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈوالٰہیار، طلبہ کا بس کرایے میں رعایت نہ ملنے پر احتجاج

القمر

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) اسکول کے طلبہ کا بس کے کرایے میں رعایت نہ ملنے پر ٹرانسپورٹر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، طلبہ کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے مین شاہراہ ٹنڈوآدم ٹو ٹنڈوالہٰیار روڈ کو قیصر سھڑو کے مقام پر بند کردیا۔ طلبہ کے احتجاج کی وجہ سے دونوں اطراف میں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس کی جانب سے طالب علموں سے مذاکرات کیے گئے لیکن طلبہ نے ایک نہ مانی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات نہ مانے جاتے تب تک احتجاج جاری رہے گا۔ ٹنڈوالہٰیار ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایے میں کمی نہیں کی جاتی۔ طلبہ نے کہا کہ ہم غریب افراد کے بچے ہیں اور ہمارے پاس کرایہ کے پیسے نہیں ہوتے جبکہ حکومت کی جانب سے طلبہ کے لیے کرایے میں 50 فیصد رعایت کا قانون ہے لیکن ٹرانسپورٹ قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت مشکل سے اسکول پہنچتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے