English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غلط فیصلہ ہوجائے تو اسے ذہن پر سوار نہیں کرتا،علیم ڈار

القمر

پرتھ(جسارت نیوز)سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کا عالمی ریکارڈ بالآخر پاکستان کے علیم ڈار کے نام ہو گیا جس کے بعد وہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے امپائر ا سٹیو بکنر سے آگے نکل گئے علیم ڈار کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹر بننا چاہتا تھا، والد پولیس میں تھے اور ان کی مختلف جگہوں پر پوسٹنگ ہوتی رہی جہاں کرکٹ کھیلنے کے مواقع نہیں تھے، لہذا میں لاہور آگیا۔علیم ڈار کو وہ وقت اچھی طرح یاد ہے جب وہ اسلامیہ کالج سول لائنز کی ٹیم میں بیٹسمین کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے اور وسیم اکرم کا انتخاب بولر کے طور پر ہوا تھا۔عالمی کپ 2011میں علیم ڈار کے 15فیصلوں پر ریویو لیے گئے تھے لیکن ٹیکنالوجی نے بھی ان کے تمام کے تمام 15فیصلے درست ثابت کر دیے تھے۔علیم ڈار کا کہنا ہے کہ امپائرنگ کے لیے آپ کو ذہنی اور جسمانی طور پر بہت مضبوط ہونا پڑتا ہے اور وہ اپنی بینائی کو پرفیکٹ رکھنے کیلئے باقاعدگی سے ٹیبل ٹینس کھیلتے ہیں اور سوئمنگ کرتے ہیں۔علیم ڈار کہتے ہیں کہ کہ کوئی بھی کام ہو وہ آپ اس وقت تک بخوبی نہیں نبھا سکتے جب تک آپ اسے پرسکون رہ کر ٹھنڈے دماغ کے ساتھ نہ کریں۔جہاں تک غلطی کا تعلق ہے تو وہ ہر انسان سے ہوسکتی ہے۔ اگر کوئی فیصلہ تبدیل ہو جائے تو اسے اپنے ذہن پر سوار نہیں کرتا کیونکہ اس سے آپ کی توجہ ہٹ جاتی ہے۔علیم ڈار سے متعلق سائمن ٹافل نے کہا کہ ان کا علیم ڈار کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا ہے اور اسی وجہ سے دونوں میں اعتماد کا مضبوط رشتہ قائم ہو گیا،وہ ایک بہترین امپائر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نفیس انسان بھی ہیں۔ جب وہ بات کرتے ہیں تو آپ کو سننا پڑتا ہے کیونکہ ان کی بات میں وزن اور دلیل موجود ہوتی ہے۔ عموما وہ فیلڈ میں خاموش رہتے ہیں لیکن ان کی بذلہ سنجی کا بھی جواب نہیں۔سائمن ٹافل سے جب پوچھا گیا کہ ایسا کوئی یادگار میچ جس میں آپ دونوں نے ساتھ امپائرنگ کی، تو ان کا جواب تھا 2011 ورلڈ کپ ممبئی میں کھیلا گیا فائنل جس میں ایک زبردست ماحول تھا۔سائمن ٹافل کہتے ہیں کہ ہم دونوں نے ایک ساتھ فیلڈ میں بہترین امپائرنگ کرنے کی پوری کوشش کی ہے اور یہ اب لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ اس بارے میں کیا سوچتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے