ڈاکٹر کلیم امام نے ڈاکٹر خادم حسین رند اور ڈاکٹر رضوان کی وزیراعلیٰ سے شکایت کی تھی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت اور آئی جی سندھ پولیس تنازعہ میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے ڈاکٹر خادم حسین رند اور ڈاکٹر رضوان کیخلاف وزیراعلیٰ کو شکایات ارسال کیں۔آئی جی پولیس کلیم امام نے افسران کی درجہ بندی میں خادم رند کو سب سے نیچے رکھا، ایمانداری،پروفیشنلزم سے متعلق درجہ بندی بھی وزیراعلیٰ کو آئی جی نے ارسال کی تھی،دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈاکٹررضوان کو پنجاب میں تعینات کرنے کیلئے خدمات مانگی تھیں،ڈاکٹررضوان کو وفاق کی درخواست پر سندھ سے واپس کیاگیا۔بعد میں دونوں افسران کی صوبہ بدری پر آئی جی سندھ ناراض ہوگئے۔

