ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسیحی سول سوسائٹی کا جبری مذہب تبدیلی کیخلاف احتجاج

کراچی (کرائم رپورٹر)مسیحی سول سوسائٹی کی جانب سے جبری مذہب تبدیلی کے خلاف جمعہ کو کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت جوائنٹ کرسچن ایکشن کمیٹی کے ممبر نوئیل اعجاز نے کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 13 14 سال کی نابالغ لڑکیوں کو شادی کا جہانسہ دے کر ان کا مذہب تبدیل کرایا جارہا ہے۔ گزشتہ دنوں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے 14 سالہ ہمایونس کا مذہب تبدیل کرواکر اس سے شادی کرلی ہے پولیس اب تک انہیں ڈھونڈنے ناکام رہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ جبری مذہب کی تبدیلی کے خلاف نوٹس لیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں