شہر میں معروف اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے نام پر اپنے تعلیمی اداروں کو مشہور کرانا فیشن بن گیا ہے، جسٹس صلاح الدین
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے نام کاپی کرنے والے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی فہرست طلب کرلی، جسٹس صلاح الدین پنہور پر مشتمل بینچ نے معروف عالمی تعلیمی اداروں کے نام سے مقامی تعلیمی ادارے بنانے سے متعلق احکام جاری کر دیے، عدالت نے نام کاپی کرنے والے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی فہرست طلب کرلی۔ عدالت نے احکام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیشن بن چکا ہے کہ کسی عالمی تعلیمی ادارے کے نام کو کاپی کرکے نام رکھ لیا جاتا ہے، دراصل یہ والدین اور بچوں کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔ عدالت نے سیکرٹری کالجز، اسکولز اور ڈی جی پرائیویٹ اسکولز سے رپورٹ طلب کرلی، یو کے ایجوکیشن سوسائٹی کی انتظامیہ اور مالک مکان کے درمیان تنازع کے دوران عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ اپنے اسکول کا نام یو کے ایجوکیشن سے کیسے منسلک کر سکتے ہیں۔

