اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی آئی سی حملے کا واقعہ افسوسناک تھا اور قانون کے رکھوالوں نے قانون کو پیروں تلے روندا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنے مفاد کا درد ہے، وزیراعظم کے حوالے سے ڈیڈ لائن دینا ان کی منفی سوچ کی عکاسی ہے، مولانا فضل الرحمان اپنے مشن میں ناکام ہوگئے،سیاسی یتیموں کا ٹولہ سیاسی محاذ پر زندہ رہنے کے لئے چٹکلا چھوڑتا رہتا ہے، جنہیں عوام نے مسترد کردیا وہ حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں، اپوزیشن کو عمران خان سے بغض یہ ہے کہ عمران خان انکی عیاشیوں کی راہ میں رکاوٹ ہے، اقتدار کے لئے یہ لوگ ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی بغیر پانی کے تڑپتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے معیشت کو پٹری سے اتاردیاتھا لیکن عمران خان کی قیادت میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوئی، عالمی سطح پر معیشت سے متعلق مثبت خبریں آرہی ہیں۔مریم اورنگزیب پر تنقید کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ (ن) لیگی خاتون ترجمان منفی دعووں کو ثابت کرنے پر تلی ہوئی ہیں، لاعلمی کی بنیاد پر مسلم لیگی ترجمان کی طرف سے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ نواز شریف کو عدالت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضمانت دی، وہ بیرون ملک گئے تو ان کے بیمار چہرے کو بھی عوام نے دیکھ لیا، سیاسی قیدی کے خلاف نیب میں انکوائریاں چل رہی ہیں،سیاسی قیدی کے لیے خصوصی طیارہ استعمال کیا گیا۔مریم اورنگزیب پر تنقید کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ (ن) لیگی خاتون ترجمان منفی دعووں کو ثابت کرنے پر تلی ہوئی ہیں، لاعلمی کی بنیاد پر مسلم لیگی ترجمان کی طرف سے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ نواز شریف کو عدالت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضمانت دی، وہ بیرون ملک گئے تو ان کے بیمار چہرے کو بھی عوام نے دیکھ لیا، سیاسی قیدی کے خلاف نیب میں انکوائریاں چل رہی ہیں،سیاسی قیدی کے لیے خصوصی طیارہ استعمال کیا گیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بچوں کوپولیو کے قطرے پلانا اشد ضروری ہے۔ اس ضمن میں عوام میں مزید آگاہی اور شعور بیدار کیا جا رہا ہے۔ پولیو ویکسین کے قطرے صحتمند پاکستان کی ضمانت ہیں۔ اُن پولیو ورکرزکو سلام پیش کرتے ہیں جو شدت پسندوں کے ہاتھوں نشانہ بننے کے باوجود اپنے فرائض تندہی سے انجام دے رہے ہیں۔

