کراچی( نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد ملک میں ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔ ان کے کرکٹ میدانوں میں کارنامے بھلائے نہیں جاسکتے۔کرکٹ ان کا جنون ہے تو پاک فوج ان کی محبت‘ وہ کہتے ہیں کہ دل میں فوج کیلئے بہت محبت ہے۔ اگر کرکٹ نہ کھیلتا تو فوج میں جاتا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پنڈی میں نیوز ویب سائٹ سے گفتگو میں کیا۔ خیال رہے کہ میانداد ان دنوں فوجی کیپ پہنے دکھائی دیتے ہیں۔ اس سے متعلق استفسار پر انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی مکمل حمایت کرتا ہوں اور اسے خراج تحسین پیش کرنے کیلئے فوجی کیپ پہنتا ہوں۔ کرکٹ کھیلتے وقت بھی جذبہ فوجی والا ہوتا تھا۔

