ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 دسمبر تک توسیع

لاہور(آن لائن)انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 دسمبر تک توسیع کر دی۔ انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت میں سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات
کیس کی سماعت جج شاکر حسن نے کی۔ رانا ثناللہ کو سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ ڈی ایس پی جوڈیشل نے عدالت کو بتایا کہ رانا ثنا اللہ کو سیکورٹی وجوہات پر عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے نون لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 دسمبر تک تو سیع کر دی۔خصوصی عدالت نے جیل حکام کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت بھی ملتوی کر دی۔
رانا ثنا اللہ /ریمانڈ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں