English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضلعی ا سکولز ٹورنامنٹ میں ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول کی کامیابی

القمر

ہری پور (جسارت نیوز) ضلعی اسکولز ٹورنامنٹ میں پہلی3 پوزیشن حاصل کرنے والے اسکولوں میں مجموعی طور پر 87 پوائنٹ حاصل کر کے گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائیر سکینڈری اسکول نمبر ون نے میدان مار لیا۔ گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائیر سکینڈری اسکول کھلابٹ ٹائون شپ 56 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اور گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول پنیاں 30 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ ضلعی ا سکولز ٹورنامنٹ کمیٹی کے سیکرٹری اطلاعات حماد اعجاز کے مطابق گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائیر سکینڈری ا سکول کھلابٹ ٹائون شپ کرکٹ اور ہاکی میں ونر، فٹ بال میںگورنمنٹ ہائیر سکینڈری ا سکول سرائے صالح پہلے، والی بال میں گورنمنٹ سینیٹینیل سکینڈری اسکول جٹی پنڈ نے ضلعی سطح پر پہلی پوزیشن کا اعزاز حاصل کیا۔ باسکٹ بال میں گورنمنٹ ہائی ا سکول نمبر2 نے میدان مار لیا۔ جمناسٹک میں گورنمنٹ ہائی اسکول حطار نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اپنا سابق اعزاز برقرار رکھا۔ ہینڈ بال میں گورنمنٹ ہائی اسکول ڈھینڈہ پہلے نمبر پر رہا جبکہ رسہ کشی کے مقابلوں میں گورنمنٹ ہائی اسکول لبان بانڈی، ٹیبل ٹینس میں گورنمنٹ ہائی ا سکول ایم ڈی میرا، بزم ادب میں گورنمنٹ ہائی اسکول سیکٹر نمبر چار کھلابٹ، اتھلیٹکس میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری ا سکول پنیاں پہلے نمبر پر رہے۔ اس طرح گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائیر سکینڈری ا سکول نمبرون نے 6 مقابلوں میں ضلعی چیمپیئن بننے کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ 87 پوائنٹ حاصل کر کے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن کا اعزاز حاصل کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے