English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈر 16کرکٹ: ناردرن نے سدرن پنجاب کو شکست دے دی

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے سدرن پنجاب کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ20,20 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ سدرن پنجاب کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 109 رنزبنائے۔ ناردرن کے اسپنر محمد ابراہیم نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ناردرن نے مطلوبہ ہدف 7گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ناردرن کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹسمین محمد سعد نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔دوسری جانب پی سی بی قومی انڈر 16 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ بوہرانوالی گراؤنڈ فیصل آباد کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ کا آغاز ممکن نہ ہوسکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے