ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی وی زیادہ دیکھنے والے بچے موٹے ہو جاتے ہیں، نئی تحقیق

میڈرڈ (نیٹ نیوز) ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹی وی دیکھنے کی عادت بچوں میں موٹاپے کی وجہ بن سکتی ہے، اسپین میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹی وی کے سامنے زیادہ وقت گزارنے والے بچے تیزی سے اپنا وزن بڑھاتے ہیں اور آخر کار فربہی کے درجے میں شامل ہو جاتے ہیں۔ یہ اہم تحقیق بارسلونا میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف گلوبل ہیلتھ نے کی ہے جس میں 1480 ہسپانوی بچوں کا کئی برس تک بغور مطالعہ کیا گیا ہے۔ ماہرین نے اس کی ایک وجہ یہ بھی بتائی ہے کہ ایک جانب تو ٹی وی ورزش اور حرکت سے روکتی ہے تو دوسری جانب وہ بچوں کی نیند متاثر کرتی ہے شاید یہ دونوں اثرات مل کر بچوں میں وزن بڑھنے کی وجہ ثابت ہوتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں