English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہدادپور،قبرستا ن کی زمین پر قبضہ کرنے کیخلاف مکین سراپا احتجاج

القمر

شہدادپور( نمائندہ جسارت) قبرستان کی زمین کے ساتھ سرکاری زمیں پر با اثر افراد کے قبضے کے خلاف اہل محلہ کا احتجاج، ایس ڈی ایم اور مختار کا بااثر افراد کی ایما پر قابضین کی پشتیبانی کر رہے ہیں،ڈی سی سانگھڑ نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق شہدادپور سوسائٹی روڈ پر ایس ڈی ایم اور مختار کار کے بنگلوں کے قریب قبرستان کے ساتھ سرکاری زمین پر نامعلوم افراد نے قبضہ کرنے کے لیے چار دیواری کا کام شروع کر دیا ہے، اہل محلہ کے مطابق ایس ڈی ایم مختار کار اور مقامی پولیس مذکورہ افراد پشتیبانی کر رہی ہے۔اس ضمن میں محلے کے رہائشیوں محمد خالد، انتظار عابد اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ مذکورہ زمین مقامی بخاری قبرستان سے متصل ہے اور سرکاری زمین ہے، ریکارڈ میں کسی کے نام نہیں تھی مگر با اثر افراد نے جعلسازی کے ذریعے رجسٹری کرالی اور اب دیوار دے کر کروڑوںروپے کی زمین پر قبضہ کررہے ہیں جبکہ ایس ڈی ایم اور مختار کار مذکورہ افراد کی پشتیبانی کر رہے ہیں۔ اہل محلہ نے بتایا کہ شکایت پر ڈی سی سانگھڑ نے کام رکوادیا تھا۔تاہم با اثر افراد نے مذکورہ پلاٹ پرکام شروع کروادیا ہے۔ انہوں نے ڈی سی سانگھڑ سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ قبضہ کرنے کے عمل کو روکا جائے اور زمین قبرستان کے لیے دی جائے اور جعلسازی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے