قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز عابد علی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سنچری کی بدولت ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو پر سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔
سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں عابد علی نے اس یادگار موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ناصرف پاکستان بلکہ دنیائے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔عابد علی ون ڈے اور ٹیسٹ میں ڈیبیو سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ۔
سری لنکا کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈیبیو کرنے والے عابد علی نے 183گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔عابد علی رواں سال 29مارچ کو اپنے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنائی تھی ۔پاکستان کے عابد علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری کرکے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ۔

