English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ: کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان ترتیب دے دیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان ترتیب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک سری لنکا کے لیے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 19 دسمبر سے 23 دسمبر تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق حسن اسکوئر فلائی اوور سے اسٹیڈیم روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا جائے گا جبکہ شائقین کے لیے ایکسپو سینٹر، اتوار بازار اور رعنا لیاقت گرلز کالج میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ میچ دیکھنے کےلیے آنے والے شائقین کو قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لازمی لانا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے