English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈومحمد خان،پھلیلی کینال کے اطراف آپریشن دکانیں اور مکانات مسمار

القمر

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) پھلیلی کینال کے اطراف قائم مکانات اور دکانوں کیخلاف محکمہ ایریگشن کا آپریشن ،بھاری مشینری کے ذریعے سیکڑوں دکانیں اور مکانات مسمار کردیے گئے ، متاثرین شدید سردی میں کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ، انتظامیہ نے متاثرین کی امداد کیلیے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے،70 برسوں سے آباد سٹی سروے نمبر میں شامل مکانات کو بھی گرانے کی کوشش ،علاقہ مکینوں کا احتجاج ، ایریگشن کا عملہ بلا جواز ہراساں کررہا ہے ، حکام نوٹس لیں ،متاثرین پھلیلی کینال کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایریگشن کی جانب سے پھلیلی کینال کے اطراف قائم سیکڑوں دکانوں اور مکانات کو بھاری مشینری کے ذریعے گرا دیا گیا۔ متاثرین نے شدید سردی میں رات کھلے آسمان تلے گزاری ، محکمہ ایریگشن کی جانب سے پھلیلی کینال کے دونوں اعتراف قائم دکانوں اور مکانوں کو مسمار کیے جانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ہم گزشتہ 70 برسوں سے آباد ہیں ، ہمیں کسی دوسرے مقام پر آباد کیے بغیر ہمارے مکانات اور دکانوں کیخلاف آپریشن شروع کردیا گیا ، جس کے باعث ہماری زندگی بھر کی جمع پونجی ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومت کے کسی نمائندے نے ہم سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی مقامی انتظامیہ نے ہمیں کسی قسم کا ریلیف فراہم کیا ہے۔ متاثرین نے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی،تاجران فیڈریشن ،تحریک انصاف اور سول سوسائٹی کی جانب سے متاثرین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ متاثرین پھلیلی کینال کی مالی امداد کی جائے تاکہ و ہ دوبارہ آباد ہوسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے