English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تاریخی نیشنل اسٹیڈیم میں قومی کرکٹرز ٹیسٹ میچ کھیلنےکیلئے بیتاب

پاکستان کرکٹ کی روشن تاریخ لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال ہونے پر 18 دسمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے مابین جاری 2 ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرےگا ۔

قومی کرکٹرز تاریخی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلنےکیلئے بیتاب ہیں،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا شمار دنیائے کرکٹ کے بہترین گراؤنڈز میں ہوتا ہے،قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ریکارڈ بھی شاندار ہے۔

اظہر علی نے مزید کہا کہ وہ اپنے ڈومیسٹک کیرئیر میں یہاں بہت میچز کھیل چکے ہیں مگروہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کی طرح تاریخی اسٹیڈیم میں 19 دسمبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے ٹاس کا شد ت سے  انتظار کررہے ہیں۔

قومی کرکٹرز میں شان مسود ، فواد عالم ، اسد شفیق اور بابر کا کہنا تھا کہ شان مسعود کا کہنا ہےکہ انہوں نے بطور تماشائی  نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے مختلف انکلوژرز میں بیٹھ کر بہت میچز دیکھے، جس سے ان کی کرکٹ میں دلچسپی بڑھی۔ انہوں نےکہاکہ وہ ورلڈکپ 1996 میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ دیکھنے کیلئےاسکول سے چھٹی لےکر نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچے تھے۔

فواد عالم نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی کراچی میں واپسی کے سلسلے میں یہ ایک اہم قدم ہے، امید ہے شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔ فواد عالم نے  کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد،  نوجوان نسل کوکرکٹ سے جوڑے  رکھنےمیں معاون ثابت ہوگا۔

اسد شفیق نے کہا کہ 2006 میں پاکستان اور بھارت کے  درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا ٹیسٹ میچ دیکھنے وہ اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین نے کہا کہ میچ کے  دوران فاسٹ باؤلر محمد آصف نے  بہترین اسپیل کیا تھا، جس کی بدولت پاکستان نے بھارت کومیچ میں  شکست سے دوچار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں محمد آصف کا سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ کرنا انہیں آج بھی یاد ہے اور انہوں نے انکلوژر میں بیٹھ کر اس وکٹ کا جشن منانے کے لیے اس قدر شور مچایا کہ گھر واپسی پر ان کا گلہ خراب ہوچکا تھا۔

بابراعظم نے کہا کہ وہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں  سری لنکا  کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے انعقاد پر خوش ہیں۔ وہ تاریخی اسٹیڈیم میں ایک روزہ اور ٹی20کرکٹ کھیلنے کےبعد ٹیسٹ میچ کھیلنے کے منتظر تھے۔بابر نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم باؤلنگ اور بیٹنگ سمیت تمام شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرکےسیریز کا آخری میچ جیتنے کی ہرممکن کوشش کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے