کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 19سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا ،آج دونوں ٹیموں نے ٹریننگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی سہ پہر ساڑھے تین بجے تا پانچ بجے تک دونوں ٹیموں کے کم ازکم 4،4 کھلاڑی بمقام کانفرنس ہال، پی سی ہوٹل کراچی میں اوپن میڈیا سیشن کیلئے دستیاب ہوں گے،17دسمبر بروزمنگل صبح 10بجے دونوں ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کریں گی، ٹریننگ سیشن کے بعد دونوں ٹیموں کے کوچز پریس کانفرنس کریں گے،18دسمبر بروزبدھ صبح 10بجے دونوں ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کریں گی،ٹریننگ سیشن کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے،سہ پہر سوا تین چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے،19دسمبر بروز جمعرات صبح سارھے نو بجے ٹاس ہوگا،صبح 10بجے کھیل کا آغاز ہوگا،دن کے اختتام پر پریس کانفرسز ہونگی، 20 دسمبر بروزجمعہ صبح ساڑھے نو بجے کھیل کا آغاز ہوگا،دوپہر ساڑھے 12 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہوگا،سہ پہر تین بجکر پندرہ منٹ سے تین بجکر 35منٹ تک چائے کا وقفہ ہوگا،دن کے اختتام پر پریس کانفرس ہوگی،21 تا 23 دسمبر صبح 10بجے کھیل کا آغاز ہوگا،دن کے اختتام پر پریس کانفرسز کا اہتمام ہوگا، 24دسمبر بروزمنگل کی صبح 11بجے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے۔کراچی میں ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے تمام ترتیاری مکمل کرلی گئیں ہیں ،اس سلسلے میں شاہرائوں کو قومی کرکٹر اورمہمان کھلاڑیوں کی تصاویر بھی لگائی گئیں ہیں ،معروف چورنگیوں پر قدآور بینرز بھی لگادیے گئے ہیں۔ سیکورٹی کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی ڈیوٹیاں دینا شروع کردی ہیں۔
