English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلادیشی بورڈ سے سیریز کے شیڈول پر جواب نہیں آیا،پی سی بی

القمر

لاہور (این این آئی) پاکستانی کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیریز کے شیڈول کے حوالے سے کوئی جواب نہیں آیا اور نہ ہی کوئی رابطہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز جنوری فروری میں شیڈول ہے جس کے 2 ٹیسٹ میچ آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہیں۔یاد رہے کہ بی سی بی نے دورہ پاکستان کو حکومتی کلیئرنس سے مشروط کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہے جس کے بعد ہی کھلاڑیوں سے بات کی جائے گی۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ ہفتے کے اندر سیریز کا فیصلہ کر لیں گے لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بنگلا دیش کی جانب سے پاکستان کو کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔پی سی بی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیریز کے شیڈول کے حوالے سے کوئی جواب نہیں آیا اور نہ ہی کوئی رابطہ کیا گیا ہے۔پی سی بی کے مجوزہ شیڈول کے مطابق سیریز 20 جنوری سے شروع ہو گی جس کے 3 ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جب کہ سیریز میں شامل دو ٹیسٹ میچز راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے جن میں ایک ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ کروانے کی تجویز ہے۔بنگلا دیش کے ایک سیکورٹی وفد نے اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد بنگلا دیش ویمن کرکٹ ٹیم اور انڈر16 کرکٹ ٹیموں نے بھی پاکستان کا دورہ کیا جس کا مقصد تینوں ٹیموں کے دورے کے لیے کیے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے