English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کے لیے مہاتیر محمد کی بھجوائی گئی گاڑی آج وصول کی جائے گی

لاہور (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو تحفے کے طور پر بھجوائی گئی ’’پروٹون 70‘‘ گاڑی کا تحفہ وصول کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں ملائیشیا کے قونصل خانے میں آج تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ مہاتیر محمد نے دورہ پاکستان میں وزیراعظم کو پروٹون گاڑی تحفے میں دینے اور پاکستان میں پروڈکشن پلانٹ لگانے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے