English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکمرانوں نے سقوط ڈھاکہ سے سبق نہیں سیکھا سراج الحق

قوم کسی قیمت پر سقوط سرینگر نہیں ہونے دے گی، امیر جماعت اسلامی کا کانفرنس سے خطاب
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم کسی قیمت پر سقوط سرینگر نہیں ہونے دے گی، مسلمان ظلم کرتا ہے نہ ظلم کو سہتا ہے۔ حکمرانوں نے سقوط ڈھاکا سے کوئی سبق سیکھا ہوتا تو آج کشمیر کے مسئلے پر ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہ بیٹھے ہوتے، 5 اگست کے بھارتی اقدام کا جواب نہ دے کر حکمرانوں نے قومی امنگوں کا خون کیا۔ گزشتہ روز دیر میں سیرت مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ بھارت کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے اور ہمارے حکمران ٹیپو سلطان کی راہ پر چلنے کے نعرے لگانے کے بعد خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ 16 دسمبر نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لیے ایک تازیانے کی حیثیت رکھتا ہے اور ہر سال ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ اگر دشمن کے مقابلے میں متحد ہو کر پوری قوت سے دشمن کا مقابلہ نہیں کرو گے تو اس کا خمیازہ تمہاری آنے والی نسلوں کو بھی بھگتنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے