English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مائنس نواز شریف منصوبے نے ملک کو تباہ کردیا سابق گورنر سندھ

نیازی صاحب ملک کی ترقی چاہتے ہیں تو کراچی پر فوکس کریں، محمد زبیر کی نہال ہاشمی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ مائنس نواز شریف منصوبے نے ملک کو تباہی سے دوچار کر دیا ہے، حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، آرمی چیف کی توسیع حکومت نے متنازع بنائی۔ نیازی صاحب ملک کی ترقی چاہتے ہیں تو کراچی پر فوکس کریں، نواز شریف نے کراچی میں امن و امان بحال کیا، دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ والے شہر میں پی ایس ایل کروایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہائوس میں سابق سینیٹر نہال ہاشمی و دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف جماعتوں کے رہنمائوں اور کارکنان نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ محمد زبیر نے کہاکہ ملکی ترقی کے لیے حکومت کو کراچی پر توجہ دینا ہوگی، بہت عرصہ تک ایم کیو ایم کراچی کی سیاست کرتی رہی، ایم کیو ایم کی دھڑے بندی کے بعد لوگوں کو پارٹیاں جوائن کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کو کراچی میں 14 نشستیں ملی تھیں، پی ٹی آئی نے ترقی اور مسائل کے حل کے دعوے تو بہت کیے مگر ملک کی جو تباہی ہوئی ہے اس پر اب وہ پریشان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے