English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد ہورہے ہیں،سینیٹر فرحت اللہ بابر

اسلام آباد: سینیٹر فرحت اللہ بابر اور سینیٹر تاج حیدر شہید بینظیر بھٹو ٹینس چیمپئن شپ کے سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

اسلام آباد (جسارت نیوز) سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں 5ویں بینظر بھٹو شہید قومی چیمپیئن شپ 2019ء کے موقع پر سینیٹر تاج حیدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈیوس کپ کے سابق کوچ فضل سبحان اور پیپلز پارٹی اسلام آباد کے رہنما سبط حسین بخاری بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو ٹینس ٹورنامنٹ تاج حیدر کی کاوش ہے، سندھ حکومت اور سندھ ا سپورٹس بورڈز گزشتہ5 سال سے یہ مقابلے کروا رہا ہے جو اب قومی سطح پر کھیلے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی 185 انٹریز اہم پیغام ہے، سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید ٹینس چیمپئن شپ میں مقامی کھلاڑیوں کو زیادہ موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گزشتہ سال 28 غیر ملکی کھلاڑیوں کو کھلایا گیا ہے، 185 کھلاڑیوں کی انٹری ہو چکی ہے،64 مرد اور 32 خواتین کا ڈرا ہے، خصوصی افراد کیلئے ایک مقابلہ رکھا گیا ہے، جن کو سینیٹر دلاور عباس کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، ایونٹ کے پری کوالیفائنگ مقابلے شروع ہیں جو 22 دسمبر تک جاری رہیں گے، ان مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والوں کے لیے10 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے