English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھلاڑیوں کو ہر ممکنہ سہولت میسر ہو تو ان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ، ڈاکٹر نور علی شاہ

القمر

عمرکوٹ (جسارت نیوز)کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے نوجوان زندگی کے ہر شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں، سندھ حکومت کھیلوں کی فروغ کے لیے ترجیحاتی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ضلع کونسل عمرکوٹ کے چئیرمین ڈاکٹر نور علی شاہ نے شہید بینظیر بھٹو سپر گولڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کھلاڑیوں کو ہر ممکنہ سہولت میسر ہو تو ان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کھیلوں کی بدولت نوجوان ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ رہتے ہیں اور درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، کھیلوں کے فروغ کے لیے ہم سب کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چئیرمین حاجی خالدسراج سومرونے کہا کہ عمرکوٹ کے ماروی گرائونڈ میں ہمیشہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن اس ٹورنامنٹ میں شہریوں نے بھرپور شرکت کرکے ٹورنامنٹ کو مزید خوبصورت بنادیا۔ تیسرے شہید بینظیر بھٹو سپر گولڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل ذکریا کرکٹ کلب عمرکوٹ نے جیت لیا۔ تقریب تقسیم انعامات میں ضلع کونسل چئیرمین ڈاکٹر نور علی شاہ اور میونسپل کمیٹی کے چئیرمین حاجی خالدسراج سومرو نے رنراپ ٹیم کو ٹرافی اور5 ہزار روپے کیش انعام دیا اور ونر ٹیم کوٹرافی کیساتھ 10 ہزارروپے انعام بھی دیا۔ اس موقع پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے