English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ ،بابراعظم پہلی مرتبہ 10 بہترین بلے بازوں میں شامل

القمر

دبئی(جسارت نیوز) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی ۔جس کے مطابق بابراعظم پہلی مرتبہ 10 بہترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا دوسرا نمبر ہے۔ کین ولیمسن تیسرے اور چتیشور پجارا کی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن ہے۔ آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین 3 درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر آگئے جب کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم 9ویںنمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ ڈبیو پر سنچری بنانے والے اوپنر عابد علی کا رینکنگ میں 78 واں نمبر ہے۔ٹیسٹ فارمیٹ کے 10 بہترین بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے، بولنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا جب کہ جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا کا دوسرا نمبر ہے۔ محمد عباس کا رینکنگ میں 18واں اور یاسر شاہ کا 22 واں نمبر ہے،آل رائونڈرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ٹاپ پر ہیں۔ ٹاپ 10 میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں رویندرا جدیجا، بین اسٹوکس، ورنون فلینڈر اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے