English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضلعی وسطی میں انسداد تجاوزات کے بے لگام افسران کی غنڈہ گردی

عدالتی احکامات کی آڑ میں مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف کارروائی کے بجائے ٹیکس دینے والے مارکیٹ کے تاجروں ٗ شادی ہال سمیت دیگر املاک کی توڑ پھوڑ شروع کردی
کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے مابین شدید محاذ آرائی کا خطرہ ٗ ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد تجاوزات منہاج الحق پر ذاتی مالی مفادات کیلئے شہریوں کو ہراساں کرنے کا الزام
کراچی(وقا ئع نگار خصوصی)بلدیہ کراچی محکمہ انسداد تجاوزات کے بے لگام افسران نے عدالتی احکامات کی آڑ میں ٹیکس دینے والے معزز شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانا شروع کردیا،ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف کارروائی کے بجائے مارکیٹ کے تاجروں،شادی ہال مالکان سمیت دیگر افراد کی املاک کی توڑ پھوڑ شروع کردی، ٹیکس دینے والے شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچائے جانے پر ضلع وسطی کے حکام میں سخت تشویش اور اشتعال پھیل گیا،دونوں اداروں کے مابین شدید محاذ آرائی کا خطرہ ،چیئرمین ریحان ہاشمی کی جانب سے میئر کراچی کو متعدد بار صورتحال سے آگاہ کئے جانے کے باوجود کوئی نوٹس نہ لیا جاسکا،کے ایم سی محکمہ انسداد تجاوزات کے ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج الحق پر سنگین بدعنوانیوں اور ذاتی مالی مفادات کیلئے شہریوں کو ہراساں کرنے کا الزام،تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی محکمہ انسداد تجاوزات کے بے لگام افسران کی مبینہ ذاتی مالی مفادات کیلئے کی جانے والی کارروائیوں پر کے ایم سی اور ڈی ایم سی سینٹرل کے مابین شدید محاذ آرائی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ایم سی افسران نے ڈی ایم سی کے امور میں مداخلت کرتے ہوئے ضلع وسطی کو ٹیکس دینے والے معزز شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے جس کے باعث ضلع وسطی کے ریونیو کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے