English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین 20 ہزار پاکستانی طلبہ کو اسکالر شپ دے گا، معاون خصوصی

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین پاکستان کے 20 ہزار طلبہ کو اسکالر شپ اور ملک بھر میں ایک ہزار چھوٹے اسکولز تعمیر کرے گا۔

اسلام آباد میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سی پیک کے تمام منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور حالیہ دنوں میں 3 سومیگا واٹ کا کول پاورپلانٹ گوادر میں تعمیر کیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ پراجیکٹ نے دنیا کو ایک کمیونٹی میں تبدیل کردیا ہے، سی پیک کی تکمیل سے توانائی، صنعت سمیت دیگر شعبوں میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی جمہوریہ چین 20 ہزار پاکستانی طلبا کو اسکالر شپ دے گا جب کہ ملک بھر میں ایک ہزار چھوٹے اسکولز تعمیر کر ےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے